ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈبلز میں شکست کے باوجود ثانیہ مرزاکو ٹینس میں تمغے کی امید

ڈبلز میں شکست کے باوجود ثانیہ مرزاکو ٹینس میں تمغے کی امید

Sun, 07 Aug 2016 19:32:37    S.O. News Service

ریو دی جنیریو، 7؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ناتجربہ کارپراتھنا تھونبارے کے ساتھ ریو اولمپکس کے خواتین ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر اس زمرے میں تمغہ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اب بھی مکسڈ ڈبلز میں ملک کے لئے تمغہ جیتنے کی امید ہے۔تقریبا دو گھنٹے 44منٹ تک چلے میچ میں ثانیہ اور تھونبارے کو چین کی شوائی پینگ-شوائی جانگ کی جوڑی نے 7-6: 8-6، 5-7، 7-5 سے شکست دی۔اس کے بعد ثانیہ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میں کیسا بھی کھیلو ں لیکن ہندوستان مجھ سے ہمیشہ طلائی کی امید کرتا ہے، آخر کار ہم لوگ صرف کوشش کر سکتے ہیں،کھیل میں کسی چیز کی ضمانت نہیں ہوتی،ہم لوگ صرف کوشش کرکے اپنا بہترین کارنامہ دے سکتے ہیں۔ٹینس کے مرد اورخواتین ڈبلز میں ہندوستان کو ملی شکست کے بعد اب مخلوط ڈبلز میں ہی ہندوستان کی واحد امید بچی ہے جس میں روہن بوپنا اور ثانیہ کی جوڑی ملک کی نمائندگی کرے گی۔سخت چیلنج کے باوجود شکست کے بعد حیدرآباد کی کھلاڑی نے اپنی جوڑی دار تھونبارے کا دفاع کیا،تاہم انہوں نے کہا کہ مخلوط ڈبلز مقابلہ بھی اتنا ہی سخت ہوگا۔ثانیہ نے کہا کہ اس کی تنقیدکرنا بند کرئیے، وہ دنیا میں 190ویں نمبر پر ہے،اس نے ان لوگوں کے ساتھ کھیلا جو ٹاپ 50میں ہیں۔اس کے ساتھ اتنا سخت رخ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہے،ہم نے دنیا کی سب سے اچھی جوڑیوں میں سے ایک کے خلاف دو گھنٹے 44منٹ تک سخت چیلنج پیش کیا۔
ثانیہ نے مکسڈ ڈبلزکے بارے میں کہا کہ یہاں سخت چیلنج ہے، تو یہ اولمپک ہے۔ہندوستان کے لئے تمغہ جیتنے کے لئے ہم وہ سب کچھ کریں گے جو ہم کر سکتے ہیں،اگر ہم نہیں جیتتے ہیں تو یہ بدقسمتی ہوگی لیکن ہم اپنی جان لگا دیں گے۔عظیم کرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر اور دیگر ٹینس کھلاڑیوں لینڈر پیس اور بوپنا کی موجودگی میں پہلے سیٹ میں سخت چیلنج دینے کے بعد ثانیہ اور تھونبارے کی جوڑی نے میچ کو برابری پر کرنے سے پہلے دوسرے سیٹ میں 5-2کی برتری حاصل کر لی تھی۔تندولکر کی موجودگی کو لے کر انہوں نے کہاکہ میں فخر محسوس کر رہی ہوں۔اولمپکس کے لئے وہ ہمارے خیرسگالی سفیر ہیں۔ان کا آنا اور میچ دیکھنا بہت ہی اچھی چیز ہے،امید ہے کہ کچھ اور ٹینس دیکھنے کے لئے یہاں کچھ اور دن وہ یہاں رکیں گے۔


Share: